محکمہ زراعت کی گندم کی کٹائی،گہائی اور سنبھال سے متعلق سفارشات جاری

منگل 14 اپریل 2026 22:58

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی،گہائی اور سنبھال سے متعلق سفارشات جاری کر دی ہیں۔ان خیالات كا اظہار ایگری كلچر آفیسر محكمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نے كسانوں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔انہوں نے كہا كہ محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی،گہائی اور سنبھال سے متعلق سفارشات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا كہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران بے احتیاطی تدابیر اختیارنہ کرنے سے پیداوار میں 10 تا12فیصد تک نقصانات کا سامنا بھی کرنے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی بروقت سنبھال کیلئےمزدوروں ،ریپر،تھریشر ،ٹریکٹر ترپال یا پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں،اگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی یا بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا كہ کاشتکار گندم کی کٹائی سے قبل موسمی پیشن گوئی کے مطابق انتظامات مکمل کریں،بارش ہونے کی صورت میں کٹائی گہائی روک دیں اور اس وقت تک دوبارہ شروع نہ کریں جب تک موسم ٹھیک نہ ہو جائے ۔ کٹائی شدہ گندم کو چادر یا ترپال سے فورا ڈھانپ دیں،کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھیں،گندم كی بھریوں كو ہمیشہ اونچے کھیتوں میں لگائیں اور گندم کے کاشتکار کٹائی کے فورا بعد کھیت سے گندم گوداموں میں منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :