وزیر زراعت پنجاب کا کاشتکاروں میں کمبائن ہارویسٹرز کی چابیاں تقسیم
بدھ 15 اپریل 2026 21:47
(جاری ہے)
تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے جدید ٹریکٹرز اور ہارویسٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ فیکٹری کے مختلف شعبہ جات، بشمول آلات کی تیاری، اسمبلنگ ہال اور دیگر پیداواری یونٹس کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل اختر، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب زاہد مشتاق میربھی موجود تھے۔صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت اب تک6700 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ مزید برآں 280 درخواست گزاروں کی بکنگ کے نتیجے میں 102 کو زرعی مشینری فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور زرعی پیداوار میں اضافہ اور لاگت میں کمی کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں اور گزشتہ دو برسوں میں 30 ہزار سے زائد زرعی مشینری سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مقامی مینوفیکچررز پر زور دیا کہ وہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن کے فروغ کے لیے آگے آئیں اور اس قومی مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.