خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی کا اجلاس
بدھ 15 اپریل 2026 20:42
(جاری ہے)
محکمہ آبپاشی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر 1952 میں نصب کیا گیا تھا اور مکمل طور پر بجلی پر چلتا ہے، جسے شمسی توانائی پر منتقل کرنا تکنیکی طور پر ممکن نہیں کیونکہ شمسی توانائی محدود اوقات میں دستیاب ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق متبادل کے طور پر ایک اضافی ٹرانسفارمر بطور اسٹینڈ بائی بھی موجود ہے۔مزید برآں، تحصیل تخت نصرتی کے گاؤں مصطفیٰ کرونہ نغزی بانڈہ میں ٹیوب ویل منصوبہ کنٹریکٹر کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تاحال سولر نظام پر منتقل نہیں ہو سکا۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ کنٹریکٹر کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بائیزئی آبپاشی اسکیم سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 2017 میں مکمل ہوا، جس کے تحت 184 آؤٹ لیٹس قائم کیے گئے جبکہ مردان اور ملاکنڈ کے اضلاع میں واٹر کورسز تعمیر کیے گئے۔ اس اسکیم کے ذریعے 200 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے تقریباً 25 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو رہی ہے۔اجلاس میں چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی غور کیا گیا، جہاں لوئر چترال میں تقریباً 600 گھروں کو تاحال خطرات لاحق ہیں۔ کمیٹی اراکین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اور مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین زرشاد خان نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ ڈپوٹیشن پر تعینات ملازمین کی مکمل تفصیلات اور محکمہ کے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.