کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت قبل ازوقت ہرگز نہ کریں، محکمہ زراعت سیالکوٹ

پیر 20 اپریل 2026 12:16

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ و پلانٹ پروٹیکشن سیالکوٹ صبا تحسین نے کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت قبل ازوقت ہرگز نہ کریں۔ انہوں نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی کے فوری بعد دھان کی پنیری کی کاشت اپریل کے اوائل میں شروع کر دیتے ہیں جس سے پولی نیشن نہ ہونے سے نامکمل یا کم دانے بنتے ہیں اور پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے اور فصل کے اخراجات بھی ضائع ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگیتی/قبل از وقت کاشتہ دھان کی فصل تنے کی سنڈی اور دیگر کیڑوں کی افزائش کا ذریعہ بھی بنتی ہے جو بعد ازاں کھڑی دھان کی فصل یا دوسری فصلوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔اگیتی کاشتہ فصل کی برداشت جولائی میں ہوتی ہے اور ان دنوں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث فصل میں ایفلاٹاکسن پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں پنجاب ایگریکلچر پیسٹ آرڈیننس 1959 اور ذیلی رولز(1960 رول)4 کے تحت دھان کی پنیری کی قبل از وقت کاشت قانوناً جرم ہے اور ایسی کاشتہ فصل کو محکمہ زراعت پنجاب تلف کرسکتا ہے لہذا کاشتکار دھان کی قبل از وقت کاشت ہر گز نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :