عوامی نیشنل پارٹی نے علاؤالدین مندوخیل کو مرکزی سیکرٹری لیبر نامزد کردیا

بدھ 22 اپریل 2026 20:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2026ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے علاؤالدین مندوخیل کو مرکزی سیکرٹری لیبر نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری لیبر محمد فاروق بنگش نے خرابی صحت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے منظور کر لیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے اس اہم عہدے پر مشاورت کے بعد علاؤالدین مندوخیل کو نیا سیکرٹری لیبر نامزد کر دیا ہے۔سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان نے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق علاوہ الدین مندوخیل کی اس نامزدگی کی حتمی منظوری آئندہ مرکزی کونسل کے اجلاس سے لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :