لاڑکانہ،چیئرمین دڑی ٹاؤن کا 13 کلومیٹر نئی گیس پائپ لائن اسکیم کا افتتاح

ہفتہ 25 اپریل 2026 07:04

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2026ء) لاڑکانہ صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور کی خصوصی ہدایات پر ایم پی اے سردار سہیل انور خان سیال کے بھائی چیئرمین دڑی ٹاؤن سردار شاہ رخ انور خان سیال نے دڑی ٹاؤن میں 13 کلومیٹر نئی گیس کی پائپ لائن اسکیم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس اسکیم سے دڑی ٹاؤن کی عوام کو گیس سے متعلق مسائل جن میں گیس کے پریشر کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا۔

گیس کا دورانیہ بھی بڑھ جائے گا اور لوگوں کے گھروں تک گیس باقاعدہ پہنچے گی گیس کے جتنے مسائل تھے، وہ سب حل ہو جائیں گے۔تقریب میں رمیش کمار ریجنل مینیجرسوئی گیس، وائس چیئرمین غلام رسول لغاری،ایاز حسین کناسرو،اختیار شیخ اور دیگر علاقہ مکینوں معززین اور سوئی گیس کے افسران نے شرکت کی۔