گورنر سندھ نہال ہاشمی سے سابق گورنر سندھ میاں محمد سومرو کی ملاقات

میاں محمد سومرو نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

اتوار 26 اپریل 2026 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سابق گورنر سندھ میاں محمد سومرو نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ میاں محمد سومرو نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات نہایت خوشگوار اور باوقار ماحول میں ہوئی، جس میں اہم قومی و صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبے کی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر انتظامی اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ نے میاں محمد سومرو کے وسیع انتظامی و سیاسی تجربے سے رہنمائی لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر عوامی مسائل کے دیرپا حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔