معروف ماہر تعلیم حاجی مرسلین خان استاد انتقال کرگئے

اپنے آبائی قبرستان واقع موضع کس کورونہ طوطالئی(بونیر)میں سپرد خاک کر دیا گیا

اتوار 26 اپریل 2026 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2026ء) خدائی خدمتار، ملگری استاذان کے بانی اور معروف ماہر تعلیم حاجی مرسلین خان استاد انتقال کرگئے انہیں اتوار کی شام اپنے آبائی قبرستان واقع موضع کس کورونہ طوطالئی(بونیر)میں سپرد خاک کر دیا گیا، وہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی کے صدر ڈاکٹر محمد فتح علی خان، فاروق علی خان کے والد، حاجی کچکول خان ، حاجی فقیر محمد خان(مرحوم)کے چھوٹے بھائی ، سابق صوبائی وزیر اور اے این پی ضلع بونیر کے صدر محمد کریم خان بابک ، ضلعی چیئرمین زکو کمیٹی بونیر مبارک حسین کے چچا ، سینئر صحافی شمیم شاہد ، سابق صوبائی وزیر، اے این پی کے سیکرٹری برائے خارجہ امور سردار حسین بابک اور سابق تحصیل مئیر گلزار حسین بابک کے دادا تھے ، مرحوم کی رسم قل منگل ادا کی جائے گی ۔