دریائے سندھ کے بائیں جانب سے نکلنے والی دائمی نہروں میں چاول کی کاشت پر پابندی عائد

پیر 27 اپریل 2026 23:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) حکومت سندھ نے دریائے سندھ کے بائیں جانب سے نکلنے والی دائمی نہروں بشمول گھوٹکی فیڈر، روہڑی کینال، نارا کینال، خیرپور ایسٹ اور خیرپور ویسٹ کے کمانڈ ایریاز میں چاول کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ جنرل زرعی توسیع، محکمہ زراعت سندھ کے اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے تمام آبادگاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کریں اور چاول کی کاشت سے گریز کریں۔

حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر لگائی گئی فصل یا پنیری کو تلف کر دیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چاول کی جگہ کم پانی استعمال کرنے والی خریف کی دیگر فصلیں مثلاً کپاس، خریف کی دالیں اور تلہن (تیل دار بیج) وغیرہ کاشت کریں۔ پانی بچائیں، زمین بچائیں اور سندھ کی بہتری کے لیے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :