میاں چنوں ، سابق پارلیمانی سیکرٹری پیر ظہورحسین قریشی نے اہل علاقہ کا بڑا مطالبہ پورا کردیا

گاؤں کی کئی گلیوں کو پختہ کردیا خاص کر لڑکیوں کے سکول کو جانے والی سٹرک اور ٹوٹی ہوئی پلیاں بھی دوبارہ تعمیر کروا دیں اس کے علاؤہ گاؤں کی مختلف گلیوں کی نالیوں کو بھی پختہ کروادیا

منگل 28 اپریل 2026 22:02

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2026ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری اور میاں چنوں کے حلقہ این اے 146 سے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے چک نمبر 109 پندرہ ایل رسالہ کے اہل علاقہ کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے گاؤں کی کئی گلیوں کو پختہ کردیا خاص کر لڑکیوں کے سکول کو جانے والی سٹرک اور ٹوٹی ہوئی پلیاں بھی دوبارہ تعمیر کروا دیں اس کے علاؤہ گاؤں کی مختلف گلیوں کی نالیوں کو بھی پختہ کروادیا جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں بھی بہتری آئی ہے جبکہ گندگی پھیلنے کا سلسلہ بھی رک گیا ہے اس مقصد کے لیے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے ترقیاتی فنڈز سے خصوصی رقم مختص کی تھی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے سڑکوں نالیوں اور ٹوٹی پلیوں کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر پیر ظہور حسین قریشی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر ظہور حسین قریشی نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ان کے حلقے میں جتنے بھی دیہات آتے ہیں سب میں ترقیاتی کام جاری ہیں رکن قومی اسمبلی کا اپنے حلقے کے عوام سے مسلسل رابط اور ان کی خدمت پر اہل علاقہ خوشی سے سرشار ہیں اور پیر ظہور حسین قریشی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔۔۔