محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث فصل کو وقت پر پانی لگانے کی ہدایت

بدھ 29 اپریل 2026 13:59

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا کماد کے کاشتکار فصل کو وقت پر پانی لگاتے رہیں،کماد كی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہر 10 سے 15 دن بعد پانی لگانا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ ڈائریكٹر محکمہ زراعت سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے کماد کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے کماد کی فصل کوجڑ کے مضبوط ہونے تک پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے گرمی کے دنوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں ہر10 سے 15 دن کے اندر پانی لگانا بہت ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مطابق چونکہ موسم گرم و خشک ہونے کے باعث کماد کی فصل کو بڑھوتری کیلئے مناسب پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہذا ،اس کی بروقت آبپاشی میں کسی سستی سے کا م نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپریل کے آخر میں کماد کی فصل کی گوڈی کرنابھی ضروری ہے نیز نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط بھی کھیتوں میں ڈال دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور فصل بھی جاندار و شاندار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :