ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر کا دورہ

بدھ 29 اپریل 2026 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں جلد چار سپورٹس اکیڈیمز قائم کی جائیں گی،جن میں ووشو، جوجسٹو، کراٹے اور تائیکوانڈو شامل ہیں، اکیڈیمز کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد پنجاب میں سپورٹس کا فروغ ہے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری، کوچنگ کے معیار میں اضافہ اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بہترین کام کررہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ اور سینئر کوچ رئیس الرحمان ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :