بینک ڈیپازٹس میں ایک سال کے دوران 18.6 فیصد، قرضوں کی فراہمی میں 8.1 فیصد کا اضافہ

اتوار 3 مئی 2026 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2026ء) بینکوں کے ڈیپازٹس میں ایک سال کے دوران 18.6 فیصد اضافہ جبکہ قرضوں کی فراہمی میں 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عارف حبیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 37.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جبکہ 31مارچ 2025 کو بینک ڈیپازٹس کا حجم 31.6 ٹریلین روپے ریکارڈ کیاگیا۔ اس طرح گزشتہ ایک سال کے دوران بینک ڈیپازٹس کے حجم میں 18.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران قرضوں کی فراہمی میں 8.1 فیصد کی بڑھوتری ہوئی اور قرضوں کی فراہمی کاحجم 13.5 ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 14.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :