باغبان ماہرین زراعت کی مشاور ت سے پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عامرصدیق

منگل 5 مئی 2026 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)فیصل آباد عامر صدیق نے کہا ہے کہ باغبان ماہرین زراعت کی مشاور ت سے پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ مئی اور جون کے دوران پھل کی تیزی سے نشوونماہوتی ہے مگر درجہ حرارت میں غیر معمولی حدتک اضافہ، پانی کی کمی اور مختلف بیماریوں سمیت تیلے کے حملے سے پھل گرنا شروع ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موسم گرما کی شدت کے دوران پانی و غذائی عناصر کی کمی سے پھل کے کیرے کا عمل شروع ہوجاتاہے اسی طرح فروٹ فلائی بھی بھرپور حملہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرپھل پر کسی قسم کا کوئی حملہ دیکھنے میں آئے تو تمام گرے ہوئے پھل اکٹھے کرکے باغات سے باہر گڑھا کھود کر دبادینے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ فروٹ فلائی کو کنٹرول کرنے کے لئے باغات میں جنسی پھندے لگانے سمیت متوازن کھادوں کااستعمال اور گروتھ ہارمونز کا سپرے بھی کیاجا سکتاہے۔