جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں کتب میلہ کا انعقاد، کمشنر حیدرآباد نے افتتاح کیا

منگل 5 مئی 2026 15:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا افتتاح کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم علی خان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف میرپورخاص پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ نوجوان نسل میں کتاب بینی کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ علمی اور فکری ترقی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے علمی پروگرام معاشرے میں علم، آگاہی اور تنقیدی سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم علی خان نے کہا کہ بک فیئرز طلبہ کو ادب سے جڑنے، اپنی علمی صلاحیتوں کو وسعت دینے اور مطالعے کی عادت کو مضبوط بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :