پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

منگل 5 مئی 2026 17:36

پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 60کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لیے ماہانہ وظیفے کی رقم 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔رواں سال کے لیے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لیے 264 جبکہ پیراویٹس کے لیے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔درخواستوں کی وصولی کے لیے 15مئی 2026ء تک توسیع کردی گئی ہے۔درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pkپر موجود فارم کو پر کریں۔