برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ

بدھ 6 مئی 2026 12:00

برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت15روپے اضافے سے 555روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 383روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 246روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔