کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ، درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کا امکان

شہری بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،محکمہ موسمیات

بدھ 6 مئی 2026 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج(7مئی)سے 11 مئی تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی، دادو، بینظیر آباد، گھوٹکی اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کسانوں کو فصلوں کی کٹائی اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔