ملزم کی گرفتاری سے متعلق سی پی او کو ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 7 مئی 2026 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر تفتیشی افسر کی سخت سرزنش کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لیاقت علی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت پہلے ہی تفتیش تبدیل کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے چکی ہے، مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کتنے سال چاہییں؟درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نہ ملزمان گرفتار کیے گئے اور نہ ہی تفتیش تبدیل کی گئی، لہذا عدالت ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے۔