ایس پی کینٹ کی سرکل کینٹ کے تھانہ جات کے بیٹ افسران سے خصوصی میٹنگ

جمعرات 7 مئی 2026 15:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) ایس پی ایبٹ آباد علی حمزہ بٹ نے سرکل کینٹ کے تھانہ جات کے بیٹ افسران سے خصوصی میٹنگ کی جس میں علاقہ کی امن و امان صورتحال، جرائم کی روک تھام، مشکوک افراد کی نگرانی اور عوامی مسائل کے فوری حل سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے بیٹ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنائیں، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ہر قسم کی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹ سسٹم پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی مضبوط کڑی ہے، موثر بیٹ پولیسنگ سے جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام میں مدد ملتی ہے۔ میٹنگ کے دوران بیٹ افسران کو گشت کے نظام کو مزید فعال بنانے، منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔