ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 7 مئی 2026 15:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران لوکل کونسلز کی رینٹل پراپرٹیز کے لیے موجودہ مارکیٹ ویلیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان اپر کے مطابق اجلاس کے دوران شرکاء نے مختلف علاقوں میں کرایہ کی موجودہ صورتحال، مارکیٹ ریٹس میں اتار چڑھاؤ اور سرکاری اثاثوں کے موثر استعمال پر غور کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کرایہ جات کا تعین منصفانہ، شفاف اور مارکیٹ ریٹس کے مطابق کیا جائے تاکہ نہ صرف سرکاری آمدن میں اضافہ ہو بلکہ عوامی مفاد بھی متاثر نہ ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف علاقوں سے ڈیٹا اکٹھا کر کے ایک جامع اور حقیقت پر مبنی ریٹ اسیسمنٹ کی جائے گی جس کی بنیاد پر آئندہ کرایہ جات کا تعین کیا جائے گا۔ شرکاء نے اس عمل کو جلد مکمل کرنے اور فیلڈ سطح پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :