آر ڈی محتسب اعلیٰ سانگھڑ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 7 مئی 2026 15:03

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمد راجپوت (تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سانگھڑ سید انور حسین شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سانگھڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین، بزرگ پنشنرز اور ٹریژری آفس کے متعلق مسائل سنے اور فوری ازالہ کے احکامات جاری کئے۔

کچھ مسائل کے حل کے لئے اکاؤنٹس آفیسر امجد مغل نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل کا حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ کھلی کچہری کے دوران پنشن، تنخواہوں، سروس معاملات، واجبات اور دیگر دفتری مسائل سے متعلق شکایات اور درخواستیں سنی گئیں۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لئےفوری اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ ملازمین اور بزرگ پنشنرز نے کھلی کچھری کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اکاؤنٹس آفیسر جیور لال، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر ذیشان حیدر، اکاؤنٹنٹ سلیمان ڈیرو، رجسٹرار محتسب اعلیٰ غلام مرتضیٰ میمن سمیت ملازمین اور پنشنرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :