سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سماعت سے محروم 44 بچوں میں 74 ہئیرنگ ایڈز کی تقسیم مکمل

منگل 12 مئی 2026 17:27

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی بچوں کو مفید شہری بنانے کا وژن ہے، سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سماعت سے محروم 44 بچوں میں 74 ہئیرنگ ایڈز کی تقسیم مکمل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے آخری مرحلہ میں میاں چنوں کے 13 بچوں میں 16 آلات سماعت تقسیم کیے اور سپیشل ایجوکیشن سکول میاں چنوں میں بچوں میں آلات سماعت تقسیم کیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق، سپیشل ایجوکیشن کے افسران اور اساتذہ بھی ہمراہ تھے۔ ہئیرنگ ایڈز کمشنر ملتان ڈویژن کے خصوصی انیشی ایٹو کے تحت تقسیم کیے گئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے تعاون پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں یونیسیف کی طرف سے بھی سماعت سے محروم بچوں کا سروے کیا گیا ہے۔\378