ثنا یوسف قتل کیس،پراسیکیوشن کے گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل، سماعت چودہ مئی تک ملتوی

منگل 12 مئی 2026 20:07

ثنا یوسف قتل کیس،پراسیکیوشن کے گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل، سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت ثنا یوسف قتل کیس میں پراسیکیوشن کے گواہ تفتیشی افسرپرجرح مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جہاں تفتیشی افسر نے ملزم عمر حیات کی گرفتاری، اقبالی بیان اور دیگر حقائق سے آگاہ کیا۔کیس میں پراسیکیوشن کے 3 گواہان پر جرح باقی ہے، مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 26 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔