ْ ملک میں بدامنی پھیلانے والے دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں سردار محمد یعقوب خان ناصر

نہتے و فرض شناس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے ،رکن قومی اسمبلی کابیان

جمعہ 15 مئی 2026 00:45

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2026ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم بالا ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے میجر سمیت اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور نہتے و فرض شناس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن کے امن استحکام اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں پاکستانی عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑی ہے اور امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف ایک آواز ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی، سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و ہمت اور زخمی اہلکار کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔