Live Updates

حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان

پیٹرول 3 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اگست 2026 23:12

حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 18 اگست 2026ء ) حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل 5 روپے 27 فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتیں ایک روز کیلئے مقرر کی گئی، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ملکی تاریخ میں ایک بڑی پیشرفت حاصل کرتے ہوئے سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے یعنی اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق 

یہ اہم اور منفرد دریافت ضلع سجاول سندھ میں واقع ان کے خود آپریٹ کردہ ’سرانی بلاک‘ کے دریافتی کنوئیں ’ڈولفن‘ سے حاصل ہوئی ہے۔

یہ دریافت لوئر انڈس بیسن میں جراسک دور کی تاریخی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن حاصل ہونے کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ کمپنی حکام نے بتایا کہ اس کامیاب دریافت نے خطے میں پیٹرولیم سسٹم کی فعال موجودگی کو ثابت کر دیا ہے۔ اس پیشرفت کے نتیجے میں خشکی کے دلدلی علاقوں سمیت اس سے ملحقہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش اور ایکسپلوریشن کا ایک بالکل نیا باب کھل گیا، جس سے آنے والے دنوں میں ملک میں توانائی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔                                                                                      
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات