Cبلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں با صلاحیت نوجوانوں نے کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوایا ہے ، مینا مجید بلوچ

اتوار 17 مئی 2026 21:50

&کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2026ء) مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں با صلاحیت نوجوانوں نے کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوایا ہے کیونکہ نوجوان نسل ہی دنیا میں ہماری اصل پہچان ، صوبے اور ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے انہیں جب بھی سہولیات اور مواقع ملتے ہیں وہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہیں اس لئے حکومت نوجوانوں کو کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں سہولیات اور وسائل فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''بزنس اسکل مقابلوں'' کے کامیاب انعقادکے بعد کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا تاریخی اقدام ہے کہ صوبے میں سب سے بڑے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت اور سرپرستی میں بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے اس تاریخی اقدام کو یوتھ پالیسی کے تحت صوبائی ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان بھر کے جامعہ اور آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے 500 نوجوانوں کی شرکت ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ اس دو روزہ مقابلے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف جامعات اور آن لائن پورٹل کے ذریعے شرکاء کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں 500 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا اور اپنی کاروباری صلاحیتوں کا لوہا منوایا ڈائریکٹر یوتھ افیئر الیاس بلوچ نے 5 مختلف شعبوں میں مقابلے کرائے ججز اور پینل نے ان مقابلوں کی مانیٹرنگ کی مجموعی طور پر 5 مختلف جدید ترین شعبوں پر مشتمل بزنس آئیڈیاز ، کیٹگری اور انفرادی گروپس کی شکل میں 85آئیڈیاز پیش کئے گئے جس میں 115 نوجوانوں نے حصہ لیا اور انفرادی مقابلے میں 21 نوجوانوں نے اپنی مارکیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

اور 25 انفرادی گروپ کے شرکاء نے اپنے ماڈلز ججز کے سامنے رکھے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پرکھنے کے لئے 11 گروپس نے بزنس ایڈز میں حصہ لیا جس میںمیر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی اور یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز ژوب کیمپس کی شاندار کامیابی دو روزہ مقابلے میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی نے پہلی اور یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز ژوب کیمپس نے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔

اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کامیاب ہونے والے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہے ہماری یہ نوجوان نسل ہی دراصل دنیا میں ہماری اصل پہچان ہے اور یہی صوبے اور ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کی ٹیم کو پہلا انعام 3 لاکھ روپے نقد اور ٹرافی جبکہ رنر اپ آنے والی بیوٹمز ژوب کیمپس کی ٹیم کو 2 لاکھ روپے نقد اور ٹرافی اس کے علاوہ انفرادی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز کو 60 ہزار روپے اور رنر اپ کو 40 ہزار روپے کے انعامات دئیے گئی