پہلے اوور میں وکٹ ، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا 23 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا

26 سالہ پیسر نے گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں اپنے پہلے اوور میں میتھیو شارٹ کی وکٹ حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 جون 2026 11:59

پہلے اوور میں وکٹ ، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا 23 سالہ ملکی ریکارڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جون 2026ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے اس فارمیٹ میں پہلے اوور میں زیادہ مرتبہ وکٹ لینے کا سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا 23 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔
26 سالہ شاہین آفریدی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں اپنے پہلے اوور میں میتھیو شارٹ کی وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

 
یہ ان کے ون ڈے کرکٹ کیریئر میں 12واں موقع تھا جب انہوں نے اپنے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی ۔ 
دنیا کے لمبے ترین کرکٹر کا اعزاز اپنے نام رکھنے والے سابق فاسٹ باولر محمد عرفان اور سابق کپتان وسیم اکرم 10،10 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے کر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ عمر گل اور شعیب اختر 9،9 مرتبہ اپنے پہلے اوور میں وکٹ لے کر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔