محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کا مشورہ

جمعرات 11 جون 2026 14:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) کاشتکاروں کوبیشمارطبی خواص رکھنے والے انتہائی اہم ادویاتی پودے کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کامشورہ دیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ کالی زیری انتہائی اہم پودا ہے جس کے پتے اور جڑیں مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ کالی زیری کا بیج کا پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے لہٰذا اس کی کاشت جون میں شروع کر کے وسط جولائی تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد عدیل احمد نے بتایا کہ کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5سے6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کیلئے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے3 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :