حکومت ایل پی جی کے سرکاری نرخ کے نفاذ میں ناکام

ملک کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے سے تجاوز کر گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2026 19:07

حکومت ایل پی جی کے سرکاری نرخ کے نفاذ میں ناکام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2026ء) حکومت ایل پی جی کے سرکاری نرخ کے نفاذ میں ناکام، ملک کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے سے تجاوز کر گئی۔ ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو گیا ہے اور گیس سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، تاہم مارکیٹ میں بعض مقامات پر ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اوگرا اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ زائد نرخوں کے باعث روزانہ عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوائے جا رہے ہیں اور صارفین مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
                                                                                                                                             

متعلقہ عنوان :