جیکب آباد میں پانی کا بحران برقرار، ایک ماہ سے زائد عرصے سے شہری واٹر سپلائی کے پانی سے محروم
جمعرات 11 جون 2026 19:45
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پانی کا سنگین بحران تاحال حل نہ ہوسکا، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شہریوں کو واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے پانی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی جس کے باعث ہزاروں شہری شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے واٹر سپلائی اسکیم بند پڑی ہے جس کے نتیجے میں شہری پینے اور گھریلو استعمال کے پانی کے لیے پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور انہیں مہنگے داموں ٹینکرز اور دیگر ذرائع سے پانی حاصل کرنا پڑرہا ہے ، شہریوں کے مطابق میونسپل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار دعوے کیے گئے کہ واٹر سپلائی اسکیم کو جلد فعال کرکے شہر میں پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی تاہم یہ دعوے تاحال عملی شکل اختیار نہیں کرسکے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نہروں میں پانی کی آمد کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی فراہمی شروع نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد جیسے شدید گرم شہر میں پانی کی مسلسل قلت ایک سنگین انسانی مسئلہ بنتی جارہی ہے، خواتین، بچے اور بزرگ روزانہ پانی کے حصول کے لیے دربدر ہونے پر مجبور ہیں جبکہ غریب طبقہ مہنگے داموں پانی خریدنے سے قاصر ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور عوام کا بنیادی مسئلہ حل کیا جائے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار اعلانات اور یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ شہر میں پانی کا بحران مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر28.9فیصد تک پہنچ گئی
-
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی معیشت کی طاقت بنانے کا وقت آ گیا، حکومت ہر قابل نوجوان کے ساتھ کھڑی ہے۔ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیرصدارت نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کا 13 واں اجلاس، غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، رانا تنویر حسین
-
غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا
-
پنجاب بھر میں 1302 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1485 زخمی
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی ،میرٹ پر مواقع دیکر پاکستان کو عالمی قیادت کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ملک میں طویل المدتی بنیادوں پر غربت میں نمایاں کمی ریکارڈ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاورمیں خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
وفاقی وزیر توانائی سے سپین کے سفیر کی قیادت میں ہسپانوی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
ملک میں شرح خواندگی 63 فیصد ریکارڈ، مردوں میں 73 فیصد اور خواتین میں 54 فیصد رہی،اقتصادی سروے
-
روات پولیس نے فحش ویب سائٹس پرلائیو سٹریمنگ کے ذریعے فحش و نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.