چارباغ ،ناقص گوشت فروخت کرنے پر دکاندار کو جرمانہ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی سکول بسیں بند

جمعہ 12 جون 2026 01:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسداللہ محسود نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے عوامی شکایت پر پولٹری شاپس کا معائنہ کیا، جس دوران ایک دکان کے ڈیپ فریزر سے ناقص اور بدبودار گوشت برآمد ہوا، جس پر دکاندار کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ ایسے غیر صحت مند عمل سے گریز کیا جائے، اس کے علاوہ نان شاپس کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ روٹی کے مقررہ وزن اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید برآں سکول بسوں کی انسپکشن کے دوران حرا سکول کی بعض بسیں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلتی پائی گئیں، جس پر سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ فٹنس سرٹیفکیٹس کی فراہمی تک متعلقہ بسیں بند رہیں گی اور ضابطہ کار کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :