جیکب آباد، مایوں میں بیٹھی دلہن شادی سے ایک دن قبل بے دردی سے قتل، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
جمعہ 12 جون 2026 23:13
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع گاؤں گل خان بنگلانی میں مایوں میں بیٹھی ایک نوجوان دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، اطلاعات کے مطابق ملزم زاہد بنگلانی نے اپنے 5دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان لڑکی جنت خاتون کو مبینہ طور پر شادی سے انکار پر گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتولہ کی لاش ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردی گئی، مقتولہ کی والدہ حسینہ خاتون کے مطابق ان کی بیٹی جنت خاتون مایوںمیں بیٹھی تھی اور اس کا نکاح اگلے روز شکل بنگلانی کے ساتھ طے تھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزم زاہد بنگلانی اپنے بھائیوں اور دیگر کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر گھر پر حملہ کرکے ان کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی نظر محمد بنگلانی نے بتایا کہ ان کی بہن کا رشتہ شکل بنگلانی کے ساتھ طے تھا اور اگلے روز اس کا نکاح ہونا تھا ان کے بقول ملزم زاہد بنگلانی زبردستی ان کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی رنجش پر اس نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، ورثا نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتولہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
وڈیرہ محمد ابراہیم زہری کی شہادت افسوسناک ،دہشت گردوں کو سفاکیت کی سزا بھگتنا پڑے گی،نواب ثناء اللہ زہری
-
گورنر سندھ کی پاک آرمی ٹیم کو انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ میں کامیابی پر دلی مبارکباد
-
ماحولیاتی تحفظ وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے ،گورنر سندھ
-
کراچی کو جائز حقوق سے محروم رکھنا پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،ڈاکٹر عشرت العباد
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان خطاط عبدالوحد کی ملاقات
-
کراچی : آوارہ کتوں کا راج، ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا
-
کراچی: ایمپریس مارکیٹ کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا گیا
-
گورنرسندھ کی پاک آرمی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد
-
میران شاہ میں 21 خوارج ہلاک، گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
ماحولیاتی تحفظ وقت کی سب سے بڑی ضرورت، اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں،گورنر سندھ
-
رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف چیک ڈس آنر ہونے پر 3 مقدمات درج
-
پنجاب میں مفت سفری سہولت میں رائڈرشپ کی نئی تاریخ رقم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.