کینیڈ اور بوسنیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن برتری پہلے بوسنیا نے حاصل کی

ہفتہ 13 جون 2026 14:10

کینیڈ اور بوسنیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2026ء) فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈ اور بوسنیا کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن برتری پہلے بوسنیا نے حاصل کی، اُن کے کھلاڑی جووو لوکچ نے 21 منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے بوسنیا کے حق میں رہا۔

دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ٹیم نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا، اُن کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔کھیل کے 79 ویں منٹ میں آخرکار کینیڈین کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور گائل نے ایک کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔اُس کے بعد کوشش کے باوجود دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :