مشعال حسین ملک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 14 جون 2026 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور مسئلے کے پرامن اور سیاسی حل پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں جییوآئی کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،محمد اسلم غوری، انجینئر ضیا الرحمان شریک تھے۔