ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی اکیڈمی کا قیام بہت ضروری ہے،حاجی نواب خان

اتوار 14 جون 2026 19:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) تحصیل کونسل سوات کے سابق رکن اور مانیار فٹ بال کلب سوات کے سربراہ حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی اکیڈمی کا قیام بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں حاجی نواب خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں اور وہ ملک میں گراس روٹ سطح پر نرسری کا کام بھی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نیشنل جونئیر چیمپئن شپز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند بات ہے اس سے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ واضع ہے خیبر پختو نخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ دنوں 7 سے 10 جون تک نیشنل جونئیر چیمپئن شپز کا انعقاد کیا ہے جس میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، کراٹے، والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :