اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

مختلف کارروائیوں میں 64لاکھ سے زائد مالیت کی 30.04 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی‘ترجمان

پیر 15 جون 2026 16:25

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،خاتون سمیت 8 ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2026ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،6 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے 64لاکھ سے زائد مالیت کی 30.04 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد، ڈرائی پورٹ چوک سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد اور عورت سے 1.050کلو ہیروئن،147گرام وزنی 290 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر کے ملزمان گرفتار کیے گئے ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔

اس کے علاوہ شاہی باگ پشاور کے قریب گاڑی سے 14.4کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم گرفتار ، سہراب گوٹھ کراچی کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار ، رنگ روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1 کلوگرام ہیروئن برآمد ، شاہ کمال کالونی لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 2.65کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔