نوشکی بازار میں دکان پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ کمسن نوجوان شدید زخمی

پیر 15 جون 2026 19:38

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2026ء) نوشکی بازار میں دکان پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ کمسن نوجوان شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نوشکی بازار میں کپڑے کے دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

طاؤس خان نامی شخص زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی شخص مرتضی کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔