15 سالہ ویبہو سوریاونشی کیساتھ والدین کیوں سفر کریں گے؟، بھارتی بورڈ نے وضاحت کردی

سینئر لیول پر ہر نیشنل ٹیم میں کوئی بھی 14 یا 15 سال کا کھلاڑی نہیں ہوتا، کئی دہائیوں بعد ہمیں ویبہو سوریاونشی جیسا کھلاڑی ملا ہے: سیکرٹری بی سی سی آئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 جون 2026 12:16

15 سالہ ویبہو سوریاونشی کیساتھ والدین کیوں سفر کریں گے؟، بھارتی بورڈ ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2026ء ) 15 سالہ بھارتی کرکٹر ویبہو سوریاونشی کے ساتھ والدین کے سفرکرنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے وضاحت پیش کردی۔ 
بھارتی ٹیم نے جون جولائی میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ویبہو سوریاونشی کے ساتھ والدین کو سفرکرنےکی اجازت دے رکھی ہے۔ 
اس سلسلے میں بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے معاملے پر وضاحت کی۔

(جاری ہے)

 
دیواجیت سائیکیا نے کہا سینئر لیول پر ہر نیشنل ٹیم میں کوئی بھی 14 یا 15 سال کا کھلاڑی نہیں ہوتا، کئی دہائیوں بعد ہمیں ویبہو سوریاونشی جیسا کھلاڑی ملا ہے، ایک وقت تھا جب اس عمر میں سچن ٹنڈولکر نے نیشنل ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔ 
انہوں نے کہا اس طرح کا چھوٹا بچہ جب نیشنل ٹیم کا حصہ ہوتا ہے تو کئی مسائل سامنے آسکتے ہیں، یہ فیصلہ سوریاونشی کو آرام دہ محسوس کرانے اور سینئر کھلاڑیوں کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ہوگا۔ 
دیواجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اس اقدام سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق کئی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :