علی عثمان نے انگلینڈ میں اپنی پہلی باولنگ اننگز میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو انیل کمبلے 17 سال میں بھی نہیں کرسکے

علی عثمان 1972ء کے بعد لیڈز میں یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی سپنر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 اگست 2026 15:56

علی عثمان نے انگلینڈ میں اپنی پہلی باولنگ اننگز میں وہ اعزاز اپنے نام ..
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اگست 2026ء ) پاکستان کے سپنر علی عثمان نے انگلینڈ میں اپنی پہلی باولننگ اننگز میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو انیل کمبلے 17 سال میں بھی نہیں کرسکے۔ 
علی عثمان 1972ء کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران لیڈز کے مقام پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی سپنر بن
کر ہیڈنگلے کی تاریخ میں اپنا نام لکھوا گئے۔

 
علی عثمان نے بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ سنگ میل حاصل کیا۔ 
سپنر نے دن کے کھیل کے آخری مراحل کے دوران ہیری بروک، گس ایٹکنسن اور اولی رابنسن کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ 
ان کی 5 وکٹوں نے ہیڈنگلے میں ٹیسٹ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کے لیے ایک غیر ملکی سپنر کا 54 سالہ انتظار ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

 
آسٹریلیا کے ایشلے میلٹ 1972ء کی ایشز کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے آخری کھلاڑی تھے۔ 
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بریٹ لی، محمد شامی، رویندرا جدیجا، انیل کمبلے، مورنے مورکل، رنگنا ہیراتھ، کیشو مہاراج، نیل ویگنر، روی چندرن ایشون، چمندا واس، محمد عباس، اینریچ نورٹجے، لونگی نگیڈی اور بہت سے دوسرے باولرز انگلینڈ میں کبھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں 5 وکٹیں نہیں لے سکے۔

 
علی عثمان نے انگلینڈ میں اپنی پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ 
وہ 2020ء میں روسٹن چیس کے بعد انگلینڈ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے مہمان سپنر اور 1952ء میں غلام احمد کے بعد ہیڈنگلے میں ایسا کرنے والے پہلے ایشین سپنر بھی ہیں۔ 
علی عثمان ،پرویز سجاد (بمقابلہ نیوزی لینڈ، مقام آکلینڈ، 1965ء) کے بعد پہلے پاکستانی بائیں ہاتھ کے سپنر ہیں جنہوں نے SENA ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

 
علی عثمان انگلینڈ میں ٹیسٹ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے چھٹے پاکستانی سپنر اور پاکستان کے لیے ایسا کرنے والے پہلے بائیں ہاتھ کے سپنر بن گئے۔ 
انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستانی سپنرز میں مشتاق احمد (دو بار)، یاسر شاہ (دو بار)، عبدالقادر، انتخاب عالم، سعید اجمل اور علی عثمان شامل ہیں۔