والدین ساتھ ہونے سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق کئی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی،بھارتی بورڈ کی وضاحت

جمعہ 19 جون 2026 18:08

والدین ساتھ ہونے سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق کئی مسائل کو کم کرنے میں ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2026ء) 15سالہ بھارتی کرکٹر ویبہو سوریاونشی کے ساتھ والدین کے سفرکرنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق کئی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کیمطابق بھارتی ٹیم نے جون جولائی میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ویبہو سوریاونشی کے ساتھ والدین کو سفرکرنے کی اجازت دے رکھی ہے اس سلسلے میں بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے معاملے پر وضاحت کی۔

(جاری ہے)

دیواجیت سائیکیا نے کہا سینئر لیول پر ہر نیشنل ٹیم میں کوئی بھی 14 یا 15 سال کا کھلاڑی نہیں ہوتا، کئی دہائیوں بعد ہمیں ویبہو سوریاونشی جیسا کھلاڑی ملا ہے، ایک وقت تھا جب اس عمر میں سچن ٹنڈولکر نے نیشنل ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔انہوں نے کہا اس طرح کا چھوٹابچہ جب نیشنل ٹیم کا حصہ ہوتا ہے تو کئی مسائل سامنے آسکتے ہیں، یہ فیصلہ سوریاونشی کو آرام دہ محسوس کرانے اور سینئر کھلاڑیوں کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ہوگا۔دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اس اقدام سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق کئی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :