راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ٹائیگرز کے اوپن ٹرائلز، ہزاروں نوجوان کرکٹرز کی شرکت
ہفتہ 20 جون 2026 21:11
(جاری ہے)
ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار سے زائد خواہشمند کرکٹرز کی جانچ پڑتال کے بعد سخت اور شفاف انتخابی عمل کے ذریعے تقریباً 140 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ یہ کھلاڑی دوسرے مرحلے میں پہنچے جہاں کوچنگ پینل کی نگرانی میں ان کا مزید تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں اس تعداد کو کم کرتے ہوئے 35 نمایاں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جبکہ تمام مراحل میں اپنی صلاحیتوں کا تسلسل کے ساتھ بہترین مظاہرہ کرنے والے 20 کھلاڑیوں کو خالصتاً میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔منتخب کھلاڑی اب لاہور قلندرز پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ پورے اسکواڈ کو اسلام آباد کے کیپیٹل اسمارٹ سٹی میں قائم اسمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں باقاعدہ کوچنگ اور تربیت فراہم کی جائے گی، جہاں انہیں پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی کے عمل سے گزارا جائے گا۔پروگرام کے تحت دستیاب بین الاقوامی مواقع کے سلسلے میں منتخب کھلاڑیوں میں سے ایک کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ کے ہمراہ گلوبل سپر لیگ میں شرکت کے لیے گیانا بھی بھیجا جائے گا۔ مذکورہ کھلاڑی کو ایک پیشہ ور فرنچائز ماحول میں کام کرنے، بین الاقوامی اور قومی سطح کے اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت حاصل کرنے اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ کے انتظامی و عملی امور کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔یہ اوپن ٹرائلز راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے ترتیب دیے گئے وسیع تر پلیئر ڈویلپمنٹ اور ٹیلنٹ کی تلاش کے پروگرام کا حصہ ہیں، جن کا مقصد خطے سے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کرکٹرز کو تلاش کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ٹرائلز کی نگرانی کرنے والے حکام کے مطابق انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی تھا، جس میں تمام شرکائ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع فراہم کیے گئے۔ٹرائلز کی کامیاب تکمیل راولپنڈی ٹائیگرز کے اسکواڈ کی تشکیل کی جانب پہلا اہم قدم ہے، جبکہ اس اقدام کے ذریعے راولپنڈی کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کے لیے اعلیٰ سطح کی کرکٹ تک رسائی کا ایک منظم اور مؤثر راستہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشین ڈبل اسکواش چیمپئن شپ،پاکستان ٹیم ون نے فائنل میں جگہ بنالی
-
روہت شرما و ویرات کوہلی ورلڈ کپ 2027 کھیلیں گے یا نہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کا غیر واضح موقف سامنے آگیا
-
گوتم گمبھیرنے مجھے ملک کا غدار اورفکسرکہا، سریشانت کا انکشاف
-
آئی پی ایل ، راج کندرا کا راجستھان رائلز کی بولی میں 2.5 ملین ڈالرز کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف
-
برازیل نے ہیٹی کو شکست دے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
فیفا ورلڈ کپ‘ پیراگوئے نے ترکی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
-
میسی کو سزا کیوں نہیں دی الجیریا نے فیفا میں شکایت جمع کروا دی
-
پی سی بی کی لاہور ریجن میں زونز بڑھانے کیخلاف درخواستیں مسترد
-
پرو ہاکی لیگ، پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان کو برطانیہ کا ویزہ نہ مل سکا
-
پی ایس ایل 11: پشاورزلمی سیزن کی سب سے زیادہ انٹرٹیننگ ٹیم قرار
-
فیفا ورلڈکپ: میسی بڑی مشکل میں پھنس گئے، الجیریا نے فیفا میں شکایت جمع کروا دی
-
پی سی بی کی لاہور ریجن میں زونز بڑھانے کیخلاف درخواستیں مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.