سعودی عرب میں جدہ، طائف اور الجموم ’’ہیلتھی سٹیز پروگرام‘‘ کی کامیابی کی مثال قرار

بدھ 24 جون 2026 12:30

مکۃ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2026ء) سعودی عرب کے اہم شہروں جدہ، طائف اور الجموم کو مکہ مکرمہ امارت (صوبائی حکومت) کی جانب سے ’’ہیلتھی سٹیز پروگرام‘‘ (صالح شہروں کے منصوبے) کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت اور عملی نمونہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ امارت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ ان شہروں کو ایسے اعلیٰ بین الاقوامی اور مقامی معیارات کے مطابق اپنایا گیا ہے جو کمیونٹی ہیلتھ (عوامی صحت) کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے مابین شراکت داری کو فعال کیا گیا ہے اور ان تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے جو شہریوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔مکہ مکرمہ امارت کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابی پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سعودی عرب کے اس عزم اور حکمتِ عملی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد مملکت میں زیادہ صحت مند، محفوظ اور پائیدار شہروں کی تعمیر کو ممکن بنانا ہے۔