اداکارہ ماہ نوربلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہ نور بلوچ نے کم عمری میں پی ٹی وی کے گولڈن دور میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی ہٹ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے

منگل 7 جولائی 2026 13:36

اداکارہ ماہ نوربلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ماہ نور بلوچ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی آئیڈیل بیوٹی ہیں، انہوں نے کم عمری میں پی ٹی وی کے گولڈن دور میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی ہٹ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔وہ اپنی خوبصورتی کے لیے اکثر میمز کا حصہ بھی بن جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

لوگ ان کی صدیوں سے خوبصورتی برقرار رکھنے کی وجہ سے سوالات بھی کررہے ہیں تاہم اب ان کے نئے لک نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ماہ نور بلوچ نے حالیہ تصاویر میں سیاہ رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہے جبکہ وہ ان میں فہیم برنی کے ساتھ موجود ہیں۔اداکارہ کی نے بوب کٹ کروایا ہوا ہے اور لوگوں کو ان کے چہرے میں کچھ مختلف دکھائی دیا جس کے بعد وہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے کہ ماہ نور نے کسی طرح کی سرجری کروائی ہے، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ان کا چہرہ غبارے کی طرح لگ رہا ہے، چوتھے صارف نے کہا کہ آج پہلی بار یہ بوڑھی لگی ہے۔