ممبئی میں رنبیر کپور کی فلم ’’رامائن‘‘کے سیٹ پر آتشزدگی

منگل 6 اکتوبر 2026 22:14

ممبئی میں رنبیر کپور کی فلم ’’رامائن‘‘کے سیٹ پر آتشزدگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) ممبئی میں معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم رامائن کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔ایڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور اسٹوڈیو کے باہر موجود ایک خیمے میں لگی جس پر فوری قابو پا لیا گیا، آگ پھیلنے یا سیٹ اور وہاں موجود افراد کے لیے اسے خطرہ بننے سے پہلے ہی بجھا دیا گیا، واقعے میں مالی نقصان بھی معمولی ہوا جبکہ کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

بی این تیواڑی کے مطابق قریبی مقام پر حالیہ آتشزدگی کے بعد فلم سازوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم مبینہ غفلت کے باعث رامائن کے سیٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔فلم کے نئے پوسٹر کے ذریعے پروڈیوسرز نے اعلان کیا ہے کہ رامائن کا پہلا حصہ 6 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ہندی اور انگریزی زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔