سرکاری فنڈز اور بجٹ کا استعمال قواعد و ضوابط اور متعلقہ قوانین کے مطابق ہونا چاہیے اور کسی بھی صورت میں مالی اختیارات کا استعمال ذاتی صوابدید پر نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغرعلی ترین
پیر 13 جولائی 2026 22:05
(جاری ہے)
کمیٹی کے رکن رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ تقرریوں اور ترقیوں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے، یومیہ اجرت پر بھرتیوں میں مبینہ طور پر پسند و ناپسند کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات ہمارے بچوں کے مستقبل سے وابستہ ادارے ہیں، لہٰذا ان کی ساکھ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ سرکاری فنڈز اور بجٹ کا استعمال قواعد و ضوابط اور متعلقہ قوانین کے مطابق ہونا چاہیے اور کسی بھی صورت میں مالی اختیارات کا استعمال ذاتی صوابدید پر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ اور سینیٹ کے اجلاسوں کے منٹس میں بعد ازاں رد و بدل ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس کی مکمل وضاحت ضروری ہے۔کمیٹی نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ اگر کسی فیصلے میں ترمیم درکار ہو تو اس کے لیے باقاعدہ قانون موجود ہے اور قانون کے مطابق منٹس بنائی جائے اور اعلی حکام کے سامنے تمام نکات واضح کر کے مسل پیش کیے جائیں، محض منٹس میں تبدیلی قواعد کے مطابق نہیں۔اجلاس میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ بعض منٹس پر متعلقہ حکام، جن میں پرو وائس چانسلر اور محکمہ خزانہ کے نمائندہ شامل ہیں، کے دستخط موجود نہیں تھے، جس پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا کہ یہ ایک آئینی فورم ہے اور تمام اقدامات قانون، قواعد اور شفاف طریقہ کار کے مطابق ہونے چاہئیں، ایس بی کے سمیت محکموں کی آسامیوں پر تقرریوں اور ترقیوں کے معاملات کی مکمل قانونی جانچ ضروری ہے۔کمیٹی کے رکن غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ کمیٹی تقرریوں یا ترقیوں کے خلاف نہیں بلکہ ان کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہونے کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ترقی میں بے ضابطگی ثابت ہوتی ہے تو اس کا ازالہ ہونا چاہیے تاکہ ان ملازمین کے حقوق متاثر نہ ہوں جو برسوں سے اپنی ترقی کے منتظر ہیں۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے ہدایت دی کہ اسمبلی، آڈٹ، محکمہ قانون اور فنانس پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گئی جو رواں سال میں خلاف قانون تمام ترقیوں اور تقرریوں کا ازسرنو جائزہ لے گی اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ہر اہل اور مستحق ملازم کو قانون، قواعد اور میرٹ کے مطابق اس کا حق دیا جائے اور متعلقہ کمیٹی اپنی رپورٹ یکم اگست تک پی اے سی کو پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی ایوانِ نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی
-
پنجاب حکومت کی نااہلی:لاہور میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا‘تہہ خانوں میں پڑا کروڑوں کا سامان برباد
-
آج لاہور بارش اور میڈم تھیف منسٹر کی نالائقیوں میں ڈوب گیا، مونس الٰہی کی مریم نواز حکومت پر تنقید
-
شکرگڑھ‘ناروال اورسیالکوٹ میں نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری‘لاہور کو خطرہ
-
شیخوپورہ میں گھوڑے کی دولتی سے بچہ دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق
-
روس غیر ملکی شہریوں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں لڑنے کے لیے کیسے راغب کر رہا ہے؟
-
مالی سال 2025-26 میں منافع کی منتقلی 2.31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک
-
یہودی انتہاپسند وزیراتمار بن گویر کی قیادت میں ہزاروں غیرقانونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا
-
روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں تبدیل کررہے ہیں تاکہ پیٹرول پمپس پر عام آدمی کی تذلیل نہ ہو، وزیر پیٹرولیم
-
مستونگ میں سیشن جج پر دہشت گردوں کے حملہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران نے اہم انکشافات کردیئے
-
ایران امریکا تنازع اور خطے پر اس کے اثرات کے موضوع پر خصوصی نشست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.