ڈی پی او ڈیرہ کی ٹانک میں اے پی سی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ہسپتال میں عیادت

منگل 14 جولائی 2026 17:14

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمدنے ٹانک میں اے پی سی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ہسپتال میں عیادت کی۔ڈی پی او نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان کی عزم و بہادری کو سراہتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ضیاالدین احمد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوان قوم کے محافظ ہیں، ان کی جانوں کا تحفظ اور بہترین علاج محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زخمی اہلکاروں کی مکمل صحت یابی تک ان کی ہر ممکن دیکھ بھال اور معاونت جاری رکھی جائے گی۔\378