نعیمہ بٹ نے مشورے دینا شروع کیے، غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی: سنگیتا
منگل 21 جولائی 2026 23:29
(جاری ہے)
اس بارے میں بات کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ابتدا میں میں نے نعیمہ بٹ کو کاسٹ کیا تھا، لیکن میں ایسی ہدایت کارہ ہوں جو اداکاراؤں کے غیر ضروری نخرے برداشت نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ نعیمہ نے اپنی پسند کے ہیروز کو کاسٹ کرنے سے متعلق مشورے دینا شروع کر دیے، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ بعدازاں میں نے ان سے معذرت کی، اپنی پیشگی رقم واپس مانگی اور انہوں نے وہ رقم واپس کر دی۔اداکارہ نے کہا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ ابھی نئی ہیں، جبکہ مجھے اس شعبے میں کام کرتے ہوئے 50 برس ہو چکے ہیں، ایسے میں آپ مجھے مشورے کیسے دے سکتی ہیں ہاں، وہ ڈراموں میں کام کر رہی ہیں، جو ان کے لیے اچھی بات ہے، لیکن یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع اور مضبوط کردار تھا، جو میں نے ان کے رویے کی وجہ سے واپس لے لیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بطور اداکار ہم نے کبھی سیٹ پر نخرے یا ایسا رویہ نہیں دکھایا۔واضح رہے کہ ان دنوں سنگیتا اپنی نئی فیچر فلم مکھو کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں، جس کی کاسٹ میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جلد نشر ہونے والے میگا ڈرامے بھلے شاہ کی بھی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، شاہد، عائشہ فیاض، کامران مجاہد اور زاویار نعمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
امیتابھ بچن نے موسیقی سیکھنے کی خواہش کا اظہارکردیا
-
سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی قسمت جاگ گئی، فلم میں چانس مل گیا
-
نا زا فلم نے تناع کھڑا کر دیا، صیہونی وزیر نے اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دیدی
-
اکتالیس سال کی عمر میں دوسرا بچہ منصوبے کا حصہ نہیں تھا، ماہرہ خان
-
پاکستان آئیڈل کی ونر حرا قیصر کراچی میوزک فیسٹیول میں آواز کا جادو جگائیں گی
-
رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال کو مذاق بنا دیا
-
ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں
-
عالیہ بھٹ کے باہر نکلتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا
-
مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان
-
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
-
اپنی آخری رسومات بھارت میںاور راکھ آسٹریا میں بیٹے کیساتھ دفن کیے جانے کی خواہش ہے، سیلینا جیٹلی
-
بھارتی پنجابی گلوکارکی گاڑی پر فائرنگ ، واقعے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.