ڑ*لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کا فیسیلیٹیشن آفس قائم کرنے کا فیصلہ &نیا سہولت دفتر شکایات کے اندراج، رہنمائی اور فوری ازالے میں کاروباری برادری کی معاونت کریگا &صدر لاہور چیمبر اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی ٹیکس محتسب میں ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل پر اتفاق
جمعرات 23 جولائی 2026 21:10
(جاری ہے)
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو اکثر انتظامی اور طریقہ کار سے متعلق مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جن کا بروقت حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر تاجروں اور صنعتکاروں کے مفادات کے تحفظ اور تجارت، صنعت و سرمایہ کاری سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ڈائریکٹر جنرل وفاقی ٹیکس محتسب ریاض حمید چوہدری نے کہا کہ ان کا ادارہ ٹیکس دہندگان کو انتظامی کوتاہیوں اور غیر ضروری تاخیر کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ان کے جائز مسائل کا شفاف اور مؤثر حل ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کا مؤثر نظام موجود ہے، جہاں ٹیکس دہندگان آن لائن سمیت مختلف ذرائع سے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جبکہ علاقائی دفاتر بھی اس سلسلے میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں قائم ہونے والاوفاقی ٹیکس محتسب فیسیلیٹیشن آفس ٹیکس دہندگان کو رہنمائی فراہم کرے گا، شکایات درج کرانے میں معاونت کرے گا اور متعلقہ اداروں سے رابطے کے ذریعے مسائل کے جلد از جلد حل کو یقینی بنائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں اگر آپ کو اپنے ٹوائلٹ کیلئے موبائل ٹوائلٹ چاہیئے یا کچھ بھی چاہیئے
-
ڈیوٹی کے دوران ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار
-
پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویروں والی الیکٹرو بسوں کے آزاد کشمیر حکومت کو دینے کے عمل کو سیاسی رشوت قرار دیدیا
-
حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
-
سرگودھا،36سالہ محنت کش کو ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی اور اس کے آشنا نے ڈنڈے سوٹے مار کر قتل کر دیا
-
گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو عالمی معیار کیمطابق فعال بنایا جا رہا ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ،جدید طبی آلات ،سکیورٹی کا جائزہ لیا
-
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
-
ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.