سر حد چیمبراور جوبلی جنرل انشورنس کمپنی کے درمیان ’دکان حفاظت‘ پلان کے تحت اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ پر د ستخط
دونوں ادارے خیبر پختونخوا کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضر ات کیلئے نئی پر اڈکٹ متعار ف کرائینگے صدر جنید الطاف کاطریقہ کار کو آسان بنانے ، ’دکان حفاظت‘ پراڈکٹ کے دائرہ کار میں بڑے پیمانے پر کام کرنیوالی مینوفیکچرنگ یونٹس کو شامل کرنے پرکی تجو یز
جمعہ 24 جولائی 2026 02:57
(جاری ہے)
تقریب کے دوران جوبلی انشورنس کے نائب صدر (مارکیٹنگ) غضنفر ساول، سینئر نائب صدر/برانچ ہیڈ پشاور عطا محمد، فروہ عقیل اور دیگر حکام موجود تھے۔
ا س موقع پر سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عدنان ناصر، آفتاب اقبال، سیف اللہ خان اور کاروباری برادری کے اراکین بشمول شیر فرزند، احسان اللہ، سمیرچوہدری، صدر گل، ظہور خان، راشد اقبال صدیقی، گل زمان، شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدور اورسر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔جوبلی انشورنس کمپنی کی عہدیدار فروہ عقیل نے تقر یب کے دور ان ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے ’دکان حفاظت‘ پروگرام، اس کے فوائد، طریقہ کار اور رجسٹریشن کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صدر جنید الطاف نے اپنے ابتد ائی کلمات میں جوبلی انشورنس کے ساتھ اشتراک عمل کا خیرمقدم کیا اور ’دکان حفاظت‘ اقدام کے تحت اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے جوبلی انشورنس سے دوکا ن حفا ظت پرو گرا م کے تحت طریقہ کار کو آسان بنانے ، پریمیم کی مالیت میں اضافہ اور اس اقدام کا دائرہ کار چھوٹے پیمانے کے کاروباروں سے بڑھا کر بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ یونٹس تک وسیع کر نے کا تجو یز پیش کی۔اس سے قبل، جوبلی انشورنس کے سی ای او اسفر ارشد نے تقریب کے دوران شرکاء اور تاجروں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نئے اقدام یا پراڈکٹ کا مقصد خیبر پختونخوا کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ارشد نے کہا کہ اس پروڈکٹ کی لاگت بہت کم ہوگی اور یہ مناسب تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری نے اس نئی پراکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔سی ای او نے سرحد چیمبر کی سفارشات کی روشنی میں اس اقدام کا دائرہ کار بڑے پیمانے کے کاروباروں تک بھی بڑ ھا نے کی بھر پور یقین دہا نی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں اگر آپ کو اپنے ٹوائلٹ کیلئے موبائل ٹوائلٹ چاہیئے یا کچھ بھی چاہیئے
-
ڈیوٹی کے دوران ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار
-
پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویروں والی الیکٹرو بسوں کے آزاد کشمیر حکومت کو دینے کے عمل کو سیاسی رشوت قرار دیدیا
-
حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
-
سرگودھا،36سالہ محنت کش کو ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی اور اس کے آشنا نے ڈنڈے سوٹے مار کر قتل کر دیا
-
گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو عالمی معیار کیمطابق فعال بنایا جا رہا ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ،جدید طبی آلات ،سکیورٹی کا جائزہ لیا
-
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
-
ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.